2020 انٹارکٹیکا کا گرم ترین سال

سال 2020 میں براعظم انٹارکٹیکا کا درجہ حرارت 30 برسوں میں پہلی مرتبہ گرم ترین حد تک پہنچا ہے۔

2020 انٹارکٹیکا کا گرم ترین سال
2020 انٹارکٹیکا کا گرم ترین سال

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق براعظم انٹارکٹیکا کے مشرق میں واقع انٹارکٹک (جزیرہ نما) میں درجہ حرارت 30 برسوں میں پہلی مرتبہ گرم ترین حد تک پہنچا ہے۔
رواں سال جنوری سے اگست کے درمیان انٹارکٹک جزیرہ نما کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوا ہے۔
انٹارکٹک جزیرہ نما براعظم انٹارکٹیکا کا شمالی حصہ ہے جہاں متعدد ممالک کے سائنسی اور فوجی اڈے قائم ہیں جن میں ارجنٹائن، چلی اور برطانیہ شامل ہیں۔
چلی کے انٹارکٹک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق رواں سال کے دوران انٹارکٹک جزیرہ نما کے شمالی کنارے کا درجہ حرارت صفر سے زیادہ رہا ہے جو گذشتہ 31 برسوں میں پہلی مرتبہ اس حد تک پہنچا ہے۔
انٹارکٹک انسٹی ٹیوٹ کے ماہر موسمیات رول کورڈیرو کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ تشویشناک ہے۔