گستاخانہ خاکوں کے پیچھے میری حکومت کا ہاتھ نہیں، فرانسیسی صدر

مسلمانوں کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، گستاخانہ خاکوں کے پیچھے میری حکومت کا ہاتھ نہیں، فرانسیسی صدر

گستاخانہ خاکوں کے پیچھے میری حکومت کا ہاتھ نہیں، فرانسیسی صدر
گستاخانہ خاکوں کے پیچھے میری حکومت کا ہاتھ نہیں، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے پیچھے ان کی حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں، بلکہ وہ تو مسلمانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں ۔ غیر ملکی

خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے میں مسلمانوں کے جذبات سمجھتا

ہوں، لیکن یہاں کچھ لوگ ہیں جو اسلام کی غلط شکل دنیا کو پیش کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا نے ان کے گستاخانہ خاکوں کے متعلق بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا جس سے یہ تاثر گیا کہ میں اس عمل کی حمایت

کرتا ہوں ۔ اس بیان سے غلط تاثر گیا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ۔ خبررساں ادارے کے مطابق ایمانوئیل

میکرون کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر مسلمان ہو رہے ہیں، اور دہشتگردی کی یہ کارروائیاں مذہب کے نام پر کی جا رہی ہیں جو کہ

اسلام اور مسلمانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں ۔