کویت کے شاپنگ مال، بازار ، بیوٹی پارلرز بند

کویتی حکومت نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز، بازار  اور دکانیں بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق فیصلہ کویتی کابینہ نے ملک بھر میں کورونا کے پیش نظر حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔

مزید پڑھیں : کویت میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون

گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے ترجمان طارق المزرم نے کہا ہے کہ ’اس فیصلے سے استثنی صرف اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والی دکانوں کو ہوگا۔ صرف غذائی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں اور سپر مارکیٹ کھلی رہیں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت نے ملک کے تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلر بھی تاہدایت ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرٹینمنٹ مراکز اور بچوں کے جھولے اور دیگر کھیل کے سنٹر بھی نہیں کھولے جائیں گے‘۔

POST A COMMENT.