کورونا کے407 نئے مریض، 24 اموات

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے407 نئے مریض، 24 اموات
کورونا کے407 نئے مریض، 24 اموات

 وزارت صحت کے مطابق جمعہ 9 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 407 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 539 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 513 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 24 ہزار 282 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 24 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 996 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 9 ہزار261 رہ گئی جن میں سے 859 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 54 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مکہ 39، ینبع 27، الھفوف 23، ریاض 23،  دمام 18، المبرز17، خمیس مشیط 17، جدہ 16، بلجرشی 11، ابہا 11، جبیل 11 اور حائل میں 10 کیسز کا پتا چلا ہے۔