کورونا کے مزید 168 کیسز، 526 مریضوں کی حالت نازک

کورونا کے مزید 168 کیسز، 526 مریضوں کی حالت نازک

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 168 مریضوں کی تصدیق ہوئی

ہے۔
جمعے کو نئے مریضوں کے بعد سعودی عرب میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار

583 تک پہنچ گئی۔


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 افراد کی ہلاکتوں کے بعد اب تک کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 6 ہزار 23

ہو چکی ہیں۔


وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے نئے مریضوں کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض

ریجن میں 45 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مکہ مکرمہ ریجن میں 35، مشرقی ریجن میں27، مدینہ منورہ ریجن میں 24 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ

مثبت آیا۔


عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد13 رہی، قصیم میں 9 جبکہ تبوک ریجن میں 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔


حائل ریجن میں مریضوں کی تعداد 3 رہی جبکہ الجوف اور جازان ریجنز میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس

کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔