کورونا مزید 12 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار 351 شہری متاثر

کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوگئی۔

کورونا مزید 12 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار 351 شہری متاثر
کورونا مزید 12 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 3 لاکھ 16 ہزار 351 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، بلوچستان میں 15 ہزار 439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، اسلام آباد میں 16 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 30 ہزار 221 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 614 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 288 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 499 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔