پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

انتظامیہ نے پی آئی اے کی ملکیت تاریخی روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان
پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

نیو یارک میں واقع پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا پیغام ہوٹل کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے آپریشنز 31 اکتوبر سے مستقل بنیادوں پر بند کردیے جائیں گے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’ موجودہ مالی مشکلات کے باعث 100 سال تک مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد ’ دی گرینڈ ڈیم آف نیو یارک‘ دی روز ویلٹ ہوٹل انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے دروازے 31 اکتوبر 2020 سے مستقل طور پر بند کر رہا ہے۔‘