پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی

سعودی آرامکو نے سنیچر کی رات اکتوبر کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی
پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی

عاجل ویب سائٹ  کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتیں 11 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔ اتوار گیارہ اکتوبر سے پٹرول 91  ایک ریال 44 ھللہ میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ ستمبر میں ایک ریال 47 ھللہ میں فروخت ہورہا تھا۔

پٹرول 95 جو ستمبر میں ایک ریال 63 ھللہ میں دستیاب تھا اب اس کی نئی قیمت ایک ریال 59 ھللہ مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 52 ھللہ فی لٹر اور مٹی تیل کی قیمت 70 ھللہ فی لٹر ہوگی۔سابقہ نرخ

برقرار رکھے گئے ہیں۔