وزارت اطلاعات سے ’یکدم‘ ہٹائے جانے والے فیاض الحسن چوہان کا پتلا جلانے کا اعلان کردیا گیا

پنجابی زبان کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف پنجاب نیشنل پارٹی پاکستان اور پنجابی پرچار نے فیاض الحسن چوہان کا پتلا جلانے کا اعلان کردیا۔

وزارت اطلاعات سے ’یکدم‘ ہٹائے جانے والے فیاض الحسن چوہان کا پتلا جلانے کا اعلان کردیا گیا

ترجمان پنجاب نیشنل پارٹی پاکستان میاں آصف علی نے اپنے ٹویٹ میں ایک دعوت نامہ شیئر کیا ہے جس میں پنجابی پڑھاؤ ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا گیا ہے کہ سابق صوبائی

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا پتلا بھی نذر آتش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ صوبائی وزیر جیل جانہ جات فیاض الحسن چوہان نےچند دن قبل اپنے خطاب میں پنجاب اور پنجابیت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر ان کے خلاف پنجابی تنظیموں نے

احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔