نجران میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ نجران پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا دیا۔

نجران میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام
نجران میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام
نجران میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

 ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں کا بارودی ڈرون ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی گرا کر تباہ کردیا گیا۔ 

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں نے ڈرون حملہ منگل کی صبح کیا تھا- انہوں نے نجران کے شہریوں اوراس کی سول تنصیبات کو منظم طریقے سے جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا پروگرام بنا رکھا تھا- 
ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد برائے یمن حوثیوں کے منصوبہ بند ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح مستعد تھا، ہے اور رہےگا-