مکہ کے مہنگے ہوٹلوں میں کمروں کا کرایہ غیر معمولی کم

سعودی عرب میں عمرہ سیزن میں مکہ کے ہوٹلوں کے کرائے غیر معمولی حد تک کم کر دیے گئے ہیں۔ کچھ علاقوں میں کمروں کا کرایہ 38 سعودی ریال (10 $) سے بھی کم ہو گیا ہے۔

مکہ کے مہنگے ہوٹلوں میں کمروں کا کرایہ غیر معمولی کم
مکہ کے مہنگے ہوٹلوں میں کمروں کا کرایہ غیر معمولی کم

مکہ میں مسجد الحرام کے مکمل نظارے والے فائیو سٹار ہوٹل بڑی رعایت کی پیش کش سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور ہوٹل انڈسٹری میں معمول کی بحالی کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔
سعودی عرب کا مقدس شہر مکہ 1400 سے زیادہ ہوٹلوں پر مشتمل ہے جو پورے ملک میں رہائش کے شعبے کا دو تہائی سے زیادہ ہے۔مکہ میں مسجد الحرام کے مکمل نظارے والے فائیو سٹار ہوٹل بڑی رعایت کی پیش کش سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور ہوٹل انڈسٹری میں معمول کی بحالی کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔
سعودی عرب کا مقدس شہر مکہ 1400 سے زیادہ ہوٹلوں پر مشتمل ہے جو پورے ملک میں رہائش کے شعبے کا دو تہائی سے زیادہ ہے۔

مکہ میں ہوٹلوں کے وہ کمرے جو سال بھر میں سب سے زیادہ قیمتوں کے لیے جانے جاتے ہیں اور مصروف سیزن میں تقریباً تین دگنا قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں اس وقت مسجد الحرام کے قریب ان کمروں کی قیمت 250 سے 700 سعودی ریال کے درمیان ہے۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مکہ کے ان ہوٹلوں کی طرف توجہ دلائی ہے جو کورونا کی وبا کے دوران اس امتحان کو برداشت کرچکے ہیں۔