مکہ: مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی

مکہ میں ایک تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے ایک بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی

مکہ: مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی

عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے مکہ ریجن کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جمعے کی شب ساڑھے

دس بجے پیش آیا۔


گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔


ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق ڈرائیور مسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پر تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا۔

تفتیشی افسران کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور سعودی شہری ہے جو واقعے کے دوران 'غیر معمولی حالت' میں تھا۔


ملزم کو پبلک پراسیکیوشن افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔