موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، ریسٹ ایریاز میں مہنگی چیزیں بیچنے والوں کی شامت آ گئی

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، ریسٹ ایریاز میں مہنگی چیزیں بیچنے والوں کی شامت آ گئی

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے ، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر سول انتظامی نے چھاپے مارنا شروع کر

دیئے ہیں جبکہ موٹروے پر قائم ریسٹ ایریاز میں ناجائز منافع خوری میں ملوث افرادکو بھی حراست میں نے لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موٹر وے پر ریسٹ ایریاز میں ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم جاری کیا تھا جس

پر زائد قیمتوں پر اشیاءبیچنے پر سروس ایریا کو سیل کر دیا گیاہے جبکہ چالیس ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیاہے ، موٹروے پر اشیائے ضروریہ کی تین گنا

زائد قیمت وصول کی جارہی تھی ۔ اس کے علاوہ ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا گیاہے ۔