مسقط سے پاکستانیوں کے لیے چھ پروازیں

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسقط میں واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کو عید پر وطن واپس لانے کے لیے عمان کی ایئرلائن سلام ایئر کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس فیصلے سے مسقط میں واپسی کے خواہش مند پاکستانی عیدالاضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق سلام ایئر مسقط سے پاکستانیوں کو لانے کے لیے چھ خصوصی پروازیں چلائے گی جس کے لیے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کیا ہے۔

سلام ایئر کی یہ خصوصی پروازیں 26 جولائی سے دو اگست تک آپریٹ ہوں گی۔ خصوصی پروازیں مسقط سے کراچی، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور اور پشاور پہنچیں گی۔
26 جولائی کو مسقط سے 200 سے زائد مسافروں کو لے کر پہلی خصوصی پرواز کراچی پہنچے گی جبکہ 28 جولائی کو 200 سے زائد مسافروں کو لے کر دوسری پرواز سیالکوٹ پہنچے گی۔

جواب دیجئے