مسجد نبوی میں زیارتِ روضہ مبارکہ اتوار سے

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ میں نماز اور زیارت کا پہلا مرحلہ 18 اکتوبر اتوار سے شروع ہوگا۔

مسجد نبوی میں زیارتِ روضہ مبارکہ اتوار سے
مسجد نبوی میں زیارتِ روضہ مبارکہ اتوار سے

ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے پیر کو روضہ مبارکہ کی زیارت دوبارہ شروع کرنے کے پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورس کے اہلکار روضہ شریفہ میں نماز، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوۃ و سلام کے لیے آنے والے زائرین کو منظم کریں گے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کے ترجمان جمعان العسیری نے بتایا کہ زیارت کے خواہش مند اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں اس کے بغیر وہاں کسی کو نماز اور سلام کے لیے پہنچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔