متوقع جیت کے پیش نظرامریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ متوقع جیت کے پیش نظر ڈیموکریٹک پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

متوقع جیت کے پیش نظرامریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

اب تک کے نتائج میں جوبائیڈن کا پلڑا بھاری ہے۔امریکی ریاست نیواڈا کے6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ متوقع جیت کے سبب امریکی سیکرٹ سروس نے جوبائیڈن کی سیکیورٹی بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق سیکریٹ سروس جمعہ کو ولنگٹن میں نئی

فوج بھیجے گی، جہاں جیت کے بعد جو بائیڈن ولنگٹن کے کنونشن سنٹر میں تقریر کرسکتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر کی حفاظت کے لیے ان کے اطراف ہمیشہ سیکرٹ سروس کے لوگ

موجود ہوتے ہیں اور یہ تحفظ صرف صدارت تک محدود نہیں رہتا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی صدر اور اس کے اہلخانہ کو ایک خاص مدت تک یہ سروس حاصل رہتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی انتخاب کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی پانچ میں سے ایک ریاست جارجیا میں بھی جوبائیڈن نے برتری حاصل کر لی ہے. ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکی

صدارتی انتخاب جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست جارجیا میں جو بائیڈن کو 917 ووٹوں کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ اس ریاست میں فتح حاصل کرنے

کے ساتھ ہی بائیڈن کے الیکٹرول ووٹ کے تعداد 269 ہوجائے گی۔