مالی خسارہ: پی آئی اے کا جاپان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے مالی خسارے کے باعث جاپان کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا یے۔

مالی خسارہ: پی آئی اے کا جاپان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل
مالی خسارہ: پی آئی اے کا جاپان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل

کورونا وائرس اور پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کا معاملہ سامنا آنے کے بعد امریکہ اور یورپ کی فضائی آپریشن پر پابندی عائد کے باعث پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبد اللہ حفیظ نے بتایا کہ 'پاکستان سے جاپان کے لیے براہراست مسافروں کی تعداد انتہائی کم ہے جبکہ پی آئی اے براستہ چین جاپان کے لیے فلائیٹس چلا رہی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث چین کے لیے محدود پراوزیں چلائی جا رہی ہیں جس کے بعد جاپان کا فلائیٹ آپریشن بھی مالی خسارے کا باعث بن رہا تھا۔'