لاہور، اسلام آباد موٹروے پر پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی لینڈگ

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے لاہور،اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی جس میں مختلف لڑاکا ااور تربیتی طیاروں نے حصہ لیا۔

لاہور، اسلام آباد موٹروے پر پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی لینڈگ
لاہور، اسلام آباد موٹروے پر پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی لینڈگ

پاک فضائیہ کی مختلف اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا۔ موٹروے پر لینڈنگ کے بعد اپنے ائیر بیسز واپسی سے پہلے ان جہازوں کی ریفیولنگ بھی کی گئی۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ہوابازوں اور زمینی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے اور قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے۔وفاقی وزیرنے گزشتہ سال 27 فروری کو دشمن کو بھرپور جواب دینے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔