صوبہ پنجاب کو بھی دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی صوبے کو دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ پیر کو صوبائی کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد منگل 24 مارچ صبح 9 بجے سے ہوگا اور 6 اپریل تک تمام شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔ سبزی منڈی اور کریانہ سٹورزکھلے رہیں گے اور فوڈ سپلائی چین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں دو ہفتوں کے لیے تمام سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔ صوبے میں کرفیو جیسی صورت حال نہیں ہوگی، ایسا نہیں ہوگا کہ لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔

POST A COMMENT.