صدر عارف علوی کا تکے کھانے کا شوق پورا کرنے کیلئے پورا بازار بند کروا دیا گیا

ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی عوام اکثر و بیشتر پابندیوں کا شکار رہتی ہے اور سیکیورٹی سٹاف عوام کو اپنے نمائندوں یا
حکمرانوں کے قریب ہی نہیں بھٹکنے دیتا ، ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تکے کھانے کا شوق ہوا تو سیکیورٹی سٹاف
نے پورا بازار بند کروادیا بلکہ شہریوں کا ایک جھنڈ بھی اکٹھا روکے رکھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
صدر مملکت عارف علوی انوکھی فرمائش پوری کرنے تِکے کھانے بابو محلہ صدر راولپنڈی پہنچ گئے، سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پورا علاقہ سیل، تمام دکانیں، مارکیٹیں بند ، سیکیورٹی ہائی الرٹ، علاقہ مکین پریشان #Arifalvi #Tabdeeli pic.twitter.com/2jYoPOPsKC
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) November 4, 2020