سعودی عوام کی جانب سے تُرک مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی: سعودی میڈیا

کئی بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز نے تُرک مصنوعات ہٹا دیں، لوگوں کی بڑی گنتی نے بھی خریدنا بند کر دیں

سعودی عوام کی جانب سے تُرک مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی: سعودی میڈیا
سعودی عوام کی جانب سے تُرک مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی: سعودی میڈیا

سعودی عرب اور تُرکی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات میں تلخی آ چکی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ

ملائشیا میں ہونے والی اسلامی ممالک کی کانفرنس بھی تھی ، جسے بعض لوگوں نے سعودی عرب کو نظر انداز

کرنے کی پالیسی قرار دیا ۔ کئی علاقائی تنازعات پر بھی دونوں ممالک ایک پیج پر نہیں ہیں۔ سعودی چیمبر آف

کامرس کے چیئرمین نے کچھ روز قبل عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ تُرک مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں۔

اس حوالے سے عرب نیوز کا دعویٰ ہے کہ مملکت میں ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والی مقبول مہم نے گذشتہ

کچھ دنوں میں مزید زور پکڑ لیا ہے۔اس بائیکاٹ کو مقامی کمپنیوں کی بھی حمایت حاصل ہے