سعودی عرب میں کورونا سے یومیہ اموات میں اضافہ ہونے لگا

مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ریاض اور مکہ میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

سعودی عرب میں کورونا سے یومیہ اموات میں اضافہ ہونے لگا
سعودی عرب میں کورونا سے یومیہ اموات میں اضافہ ہونے لگا

سعودی عرب میں اگرچہ کورونا کیسز کی گنتی کم ہو رہی ہے تاہم اس موذی مرض کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی

گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی 18 افراد کورونا سے لڑائی کے دوران زندگی کی باز ی ہار گئے۔ گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز مدینہ منورہ میں سامنے آئے جہاں 92افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

اس کے بعد ریاض کا نمبر ہے جہاں 34 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ مکہ مکرمہ میں 31، خمیس مشیط 18، المبرز

14، الظہران 14، دمام 13، الھفوف 12، نجران 9 ، حائل 8 ، وادی الدواسر 8، اور جدہ میں7 افراد کورونا کے شکار

ہوئے۔ جبکہ باقی درجنوں شہروں میں کورونا کے مریضوں کی گنتی5 سے کم بتائی گئی ہے۔ وزارت صحت کے

مطابق گزشتہ روزمزید 405 افراد میں کورونا کا انکشاف ہوا۔