سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ،متاثرہ شخص کس ملک سے ہو کر آیا تھا

سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، سعودی محکمہ صحت نے جان لیوا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔العربیہ نیوز کے مطابق کروناوائرس کا شکار شخص ایران سے ہوتا ہوا براستہ بحرین سعودی عرب پہنچا جہاں اس میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، تاہم متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

 وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’وزارت نے مقامی شہری کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی انسداد وائرس ٹیم روانہ کر دی ہے‘۔

وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں، یہاں مقیم غیر ملکیوں او رعمرہ زائرین کو اطمینان دلایا کہ متاثرہ شہری کو ہسپتال میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ اس کا علاج کیاجارہا ہے۔ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں :شاپنگ مال کے سامنے لڑکیوں کو چھیڑنے والے نوجوان گرفتار

وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ ’متاثرہ شہری سے ملنے والے تمام افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ان کے نمونے لے لیے گئے۔ معائنے کے لیے نیشنل سینٹر بھیج دیے ۔ رپورٹ ملتے ہی تمام نتائج سے رائے عامہ کو آگاہ کر دیا جائے گا‘۔

Website Comments

جواب دیجئے