سعودی حدود کے استعمال کی اجازت کے بعد پہلی اسرائیلی کمرشل فلائٹ دبئی پہنچ گئی

سعودی حدود کے استعمال کی اجازت کے بعد پہلی اسرائیلی کمرشل فلائٹ دبئی پہنچ گئی

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے اسرائیلی ائیرلائن ’اسیر‘ کا طیارہ منگل کو 166 مسافرو ں کو لے کر متحدہ

عرب امارات روانہ ہوا اور سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا۔

رپورٹس کے مطابق دبئی کیلئے اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی

اجازت نہ ملنے پر ملتوی ہونے کا امکان تھا تاہم پیر کو سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کی اجازت

دی جس کے بعد منگل کی صبح فلائٹ نے تل ابیب سے اڑان بھری۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو4 دن کیلئے سعودی فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت ہوگی تاہم اسرائیل

کودیگرممالک کےلیےسعودی حدوداستعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔