سعودائزیشن کی شرح بڑھانے پر بحث

سعودی عرب میں مجلس شوریٰ کے ارکان نے مملکت کے نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے اور کلیدی عہدے سعودیوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر بحث کی ہے۔

سعودائزیشن کی شرح بڑھانے پر بحث
سعودائزیشن کی شرح بڑھانے پر بحث

اخبار 24 کے مطابق شوریٰ کا اجلاس بدھ کو ڈاکٹر عبداللہ البلوی کی صدارت میں ہوا۔ شوریٰ میں نوجوانوں، سماج اور خاندانی امور کی کمیٹی نے آن لائن اجلاس میں قانون محنت کی دفعہ 26 کی شق دو میں ترمیم کے مسودے پر بحث کی۔ 
نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود ڈاکٹر عبداللہ ابوثنین نے تجویز پیش کی کہ سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی جائے۔ نجی اداروں میں سعودیوں کا تناسب بڑھایا جائے اور مقامی شہریوں کے لیے نجی اداروں میں روزگار کا مناسب ماحول  پیدا کیا جائے۔ 
شوریٰ کی کمیٹی کے ارکان نے نائب وزیر سے اس تجویز کی تفصیلات دریافت کیں اور ان پر تفصیلی بحث کی۔