رقوم جمع کر کے بیرون ملک ٹرانسفر کرنے والے 5 افراد گرفتار

نامعلوم ذرائع سے رقوم جمع کر کے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک ٹرانسفر کرنے میں ملوث ایک عرب گروہ گرفتار ہوا ہے۔

رقوم جمع کر کے بیرون ملک ٹرانسفر کرنے والے 5 افراد گرفتار

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم

حکام نے ایک شخص کو 13 لاکھ ریال سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا‘۔


’یہ شخص مصری شہریت کا حامل تھا اور کیش رقم بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہا تھا‘۔


’ریاض پولیس نے اس سے تفتیش کی تو معلوم ہوا اس کے ساتھ 5 دیگر افراد بھی ہیں جن میں سے تین مصری جبکہ دو شامی ہیں‘۔


’مذکورہ تمام افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں‘۔


’گرفتار شدگان نا معلوم ذرائع سے رقوم جمع کرکے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک ٹرانسفر کیا  کرتے تھے‘۔