خروج وعودہ پر جانے کے لیے کفیل کی ضرورت نہیں

سعودی وزارت برائے ہیومن ریسورسز نجی شعبے میں آجر و اجیر کے درمیان ملازمت کے معاہدوں میں بہتری لانے کے لیے تین نئے فارمولے متعارف کرانے جا رہی ہے۔

خروج وعودہ پر جانے کے لیے کفیل کی ضرورت نہیں


وزارت نے کہا ہے کہ ’آجر و اجیر کے درمیان ملازمت کے معاہدے میں بہتری لانے کے یہ فارمولے ان متعدد فارموں میں سے ہیں جو قومی تبدیلی پروگرام

کے تحت ہو رہے ہیں۔‘


وزارت کے مطابق مذکورہ تینوں فارمولے مارچ 2021 میں نافذ العمل ہوں گے۔


وزارت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نئے فارمولے کے مطابق اجیر کو یہ حق دیا جائے گا کہ معاہدے کی مدت ختم ہونے کےبعد وہ کسی

دوسری کمپنی کے ساتھ ملازمت کامعاہدہ کرلے، اسے پہلی کمپنی سے ایسا کرنے کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘


’اسی طرح  خروج وعودہ کے نئے فارمولے مطابق غیر ملکی کارکن کو کمپنی سے ایگز ری انٹری ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، اسے سفر پر جانے

کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانا ہوگی جبکہ کمپنی کو صرف اطلاع دینی ہوگی۔‘


’جبکہ خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ پر جانے کے خواہشمند کارکن کو واپس جانے کے لیے کمپنی سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، وہ جب

چاہے معاہدہ ختم کرکے واپس جاسکتا ہے تاہم اسے معاہدہ ختم کرنے کی شرائط پوری کرنی ہوگی۔‘