’بلو رانی کہو تو ابھی جان دے دوں‘ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے توبہ کرلی، آئندہ شوبز کی بجائے دین کی خدمت کا کام کرنے کا اعلان

بلو رانی کہو تو ابھی جان دے دوں‘ آئٹم سانگ سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثنا خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگی اللہ کے راستے کیلئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔

’بلو رانی کہو تو ابھی جان دے دوں‘ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے توبہ کرلی، آئندہ شوبز کی بجائے دین کی خدمت کا کام کرنے کا اعلان
’بلو رانی کہو تو ابھی جان دے دوں‘ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے توبہ کرلی، آئندہ شوبز کی بجائے دین کی خدمت کا کام کرنے کا اعلان

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے ایسی تمام تصاویر بھی ہٹادی ہیں جو بے پردگی کی حالت میں عکس بند کی گئی تھیں۔ انہوں نے پی آر یا کاسٹنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ آئندہ شوبز کے کام کیلئے ان سے رابطہ نہ کیا جائے۔

ثنا خان نے اپنے پیغام میں کہا ’’ آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں، میں سالوں سے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں، اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت ، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کیلئے میں ان کی شکر گزار ہوں لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟