ایئر پورٹس پر کن افراد کو روکا جائے گا؟

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ایئر پورڈس پر سفر کے حوالے سے ایس او پیز جاری کی ہیں۔

ایئر پورٹس پر کن افراد کو روکا جائے گا؟
ایئر پورٹس پر کن افراد کو روکا جائے گا؟

اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ جو لوگ طبی معلومات فراہم نہیں کریں گے اور ہاؤس آئسولیشن کے دوران کورونا کی علامتوں کے بابت نہیں بتائیں گے انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔ 

ان لوگوں کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی جو پرواز کے وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا درجہ حرارت 38 سے زیادہ ہوگا انہیں بھی سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔  

ایسے مسافروں کو بھی سفر سے روکا جائے گا جو حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کریں گے۔ خصوصا ایئرپورٹ اور طیارے میں ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو سفر سے روک دیا جائے گا۔

سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر بھی سفر سے روکا جائے گا۔ ہر مسافر کو بار بار ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہنا ہوگا۔ 

مزید پڑھیں : کورونا کے407 نئے مریض، 24 اموات

محکمہ شہری ہوابازی نے پابندی لگائی ہے کہ 8 برس سے زیادہ عمر کے غیرملکی مسافروں کو کورونا وائرس سے پاک ہونے کا ایسا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو معتبر ادارے سے جاری کیا گیا ہو۔ 

 مملکت کے باہر سے آنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی-