آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیا، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیا

ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیا، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیا
آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیا، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیا

لاہور میں آٹے کے بحران کے باعث تندور مالکان نے سادہ روٹی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کل سے روٹی کی قیمت 10 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن کہتے ہیں کہ 8 روپے کی روٹی کی قیمت بڑھانا مجبوری ہے، ناقص کوالٹی آٹے کی 15 کلو کی تھیلی بھی 950 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 860 روپے ملنے والا 20 کلو کا بیگ کہیں دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران روٹی کی قیمت 6 روپے پر ہی ٹکی رہی لیکن صرف رواں سال روٹی سمیت ہر شے کی قیمت میں کئی بار اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں بھی آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں اور  استطاعت نہ رکھنے والے شہریوں کو سرکاری آٹے کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔

پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی