اٹلی کے فلپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

اطالوی سائیکل سوار فلپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔

اٹلی کے فلپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
اٹلی کے فلپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے میلسٹو سے کیمی گلیٹیلو سلانو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 225 کلو میٹر پر محیط تھا۔
میزبان سائیکل سوار فلپو گانا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 225 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 59 منٹ اور 17 سیکنڈز میں طے کرکے پانچواں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریا کے سائیکل سوار پیٹرک کونریڈ نے دوسری جبکہ پرتگال کے سائیکل سوار جوائو المیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔