امریکا نے ہم پر حملہ کیا تو ہم عرب امارات پر حملہ کردیں گے، ایران

امریکا نے ہم پر حملہ کیا تو ہم عرب امارات پر حملہ کردیں گے، ایران

مڈل ایسٹ آئی (ایم ایم آئی) ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کی جانب سے حملے کی صورت میں

متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

جریدے کے مطابق ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے امارات کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا تو جواب

میں ایران دبئی پر حملہ کردے گا اور ہم محسن فخری زادہ کا قاتل بھی تصور کریں گے۔

27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔