اسرائیلی جاسوسوں کے ہاتھوں ایران میں القاعدہ کمانڈرکی ہلاکت

اسرائیل کے جاسوسوں نے القاعدہ کے نمبر ٹو سمجھے جانے والے کمانڈر کو اگست کے مہینے میں ایران میں ہلاک کیا۔

اسرائیلی جاسوسوں کے ہاتھوں ایران میں القاعدہ کمانڈرکی ہلاکت

نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ابو محمد مصری، جنہیں ایمن الظواہری کا جانشین کہا جاتا ہے، کی ہلاکت کو اب تک

خفیہ رکھا گیا تھا۔


اخبار کے مطابق ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ ابو محمد مصری کی ہلاکت میں امریکہ کا کوئی کردار تھا لیکن

امریکی حکام کئی برس سے ایران میں ان کا پیچھا کر رہے تھے۔


نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے ابو محمد کی ہلاکت کا اعلان نہیں کیا ہے، ایرانی حکام نے بھی اس کو

چھپانے کی کوشش کی ہے اور کسی حکومت نے عوامی سطح پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


ایک امریکی افسر نے  خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ  بات چیت میں نیو یارک ٹائمز کی خبر پر  تبصرہ کرنے

سے انکار کیا کہ اس میں امریکہ کا کوئی ہاتھ ہے۔


نیو یارک ٹائمز کے مطابق ابو محمد کے ساتھ ان کی بیٹی اور اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی بیوہ بھی

ہلاک ہوئی۔