آذربائیجان نے روسی جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 افراد ہلاک

آذربائیجان نے روسی جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 افراد ہلاک

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے اپنی سرحد کے قریب روس کے جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 24

کو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ

بنایا۔

خیال رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے معاملے پر گزشتہ کئی ہفتوں سے جنگ جاری

ہے اور دونوں جانب سے مسلسل جانی

نقصان سامنے آرہا ہے۔

دونوں افواج نے ایک دوسرے کے طیارے گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے جنگی ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان کے

پہاڑوں میں محصورہ خودمختار علاقے

’ناخچیوان خود مختار جمہوریہ‘ میں گرایا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔